چہرے پہ کائنات کے حیرانگی رہی
جب تک ہماری عشق سے وارفتگی رہی
کہتے ہیں بڑا نام کماوگے ایک دن
ایسی لگن، ایسی ہی اگر دیوانگی
تم سے تو رشتہ ٹوٹے زمانہ ہوا مگر
برسوں تمہاری یاد سے وابستگی رہی
اچھے دن آئے اور گئے خوشحالی نہ آئی
پسماندگی جہاں بھی تھی پسماندگی رہی
انسانیت تو جیسے فنا ہوسی گئی ہو
ہندوستاں میں اب توبس حیوانگی رہی
مخلص تھے جن کے واسطے ہم عمر بھر لقاء
ان کی ہمیشہ اوروں سے وابستگی رہی
فکر و زباں کی چاشنی فیضی کہاں ہے اب
جب سے جواں خیالوں میں آورگی رہی
★♥★♥★♥★
کاوش فکر: فرازفیضی کشن گنج بہار
Mobile No.: 9326187516
सिया पंडित
07-Feb-2022 12:05 PM
Nice
Reply
Payal thakur
30-Jan-2022 09:26 PM
Good
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
28-Jan-2022 09:11 AM
Bht khoob
Reply